سندھ اسمبلی کے منتخب ایوان نے پارلیمانی سال کی100دن مکمل کرلیے
سینئر وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے سندھ اسمبلی کی جانب سے اپنے اجلاسوںکی سنچری مکمل کرنے پر پورے ایوان کو مبارکباد دی
پیر 15 مئی 2017 20:46
(جاری ہے)
اسپیکر نے کہا کہ ایک وقت اپوزیشن کے رکن رؤف صدیقی جیل میں تھے اور انہوں نے جیل سے آکر قانون سازی میں حصہ لیا ۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ پلڈاٹ نے سندھ اسمبلی کو پاکستان کی نمبر 1 اسمبلی قرار دیا ہے ، جس سے سب سے زیادہ قانون سازی کی ۔
انہوں نے کہا کہ آج ایوان کی کارروائی کو 100 دن مکمل ہو چکے ہیں ۔ ہم اسے اور آگے لے جانا چاہتے ہیں ۔ سینئر وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے سندھ اسمبلی کی جانب سے اپنے اجلاسوںکی سنچری مکمل کرنے پر پورے ایوان کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سال میں 100 دن تک اجلاس منعقد کرنا آئینی ضرورت ہے ۔ ہم اسے 100 دن سے بھی زیادہ چلانے کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جون میں جب بجٹ آئے گا تو ہمارے اجلاسوں کے دنوں کی تعداد اور بڑھ جائے گی ۔ انہوں نے اپوزیشن کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جس نے تنقید اور نکتہ چینی کے باوجود فراغ دلی کے ساتھ قانون سازی میں حصہ لیا اور اکثر قوانین متفقہ طور پر منظور ہوئے ، جس پر اسپیکر نے کہا کہ یہ بات حکومت کی اچھی ساکھ کی آئینہ دار ہے ۔ قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار نے بھی ایوان کی جانب سے 100 دن مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں کارروائی کے حوالے سے ناقدانہ جائزہ لینا ضروری سمجھتا ہوں ۔ ایوان نے قانون سازی تو ضرور کی لیکن قوانین پر عمل درآمد نہیں ہوا ۔ اسمبلی کے رولز نہیں بنے ۔ اپوزیشن نے اس کے باوجود یک زبان ہو کر کم از کم 30 سے زیادہ بل منظور کرائے ۔ ایوان کی کارروائی کو ایک سو دن سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک بزنس ایڈوائزری کمیٹی نہیں بنی ۔ ایوان میں موجود اپوزیشن کے 70 ، 72 ارکان کو یہ شکایت ہے کہ پیپلز پارٹی کی اکثریت انہیں نظرانداز کر دیتی ہے ۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ نوک جھونک اور تنقید پارلیمانی روایت کا حصہ ہے ۔ پی ٹی آئی کے ثمر علی خان ، مسلم لیگ (فنکشنل) کی مہتاب اکبر راشدی اور ایم کیو ایم کے فیصل علی سبزواری نے بھی سندھ اسمبلی کے اجلاسوں کے 100 دن کی تکمیل پر اظہار مسرت کرتے ہوئے پورے ایوان کو مبارکباد دی ۔مزید قومی خبریں
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.