بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں بھارت کی عدم شرکت کی بناپر چین کی پاکستان پر انعامات کی بارش، بھارتی میڈیا

پاکستان اور چین کے مابین 500ملین امریکی ڈالرز کے معاہدے طے پانے پر بھارت فکر مند

پیر 15 مئی 2017 23:45

بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں بھارت کی عدم شرکت کی بناپر چین کی پاکستان پر ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں بھارت کی عدم شرکت کی بناپر چین نے پاکستان پر انعامات کی بارش کر دی،پاکستان اور چین کے مابین 500ملین امریکی ڈالرز کے مختلف نوعیت کے معاہدے طے پا گئے،بھارت اس پر فکر مند ہے ،تفصیلات کے مطابق بھارت میں شائع ایک رپورٹ میں چینی سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمزکے ذرائع سے بتا یا گیا ہے کہ بھارت کی اس فورم میں عدم شرکت کی وجہ سے چین اور پاکستان میں مزید نزدیکیاں بڑھی ہیں یہی وجہ ہے کہ چین نے پاکستان کے ساتھ مختلف نوعیت کی500 ملین کے معاہدے کئے ہیں اور بھارت سرکار اس پر پیچ و خم کھا رہی ہے اور اس کو پاکستان کے لئے چین کا انعام قرار دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کو اب اس فورم میں شرکت نہ کرنے پر افسوس ہو رہا ہے۔ اس طرح پاک چین دوستی کو بڑھتے ہوئے دیکھنے پر بھارت کو فکر لاحق ہے۔چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے نئی دہلی کے بائیکاٹ پر اس کے تمام ہمسایہ ممالک کے درمیان بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون کو متاثر نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :