جاسوسی کے الزام پر فیس بک پر فرانس میں 1 لاکھ 60 ہزار ڈالر کا جرمانہ

منگل 16 مئی 2017 23:09

جاسوسی کے الزام پر فیس بک پر فرانس میں 1 لاکھ 60 ہزار ڈالر کا جرمانہ
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2017ء) جاسوسی کے الزام پر فیس بک پر فرانس میں 1 لاکھ 60 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر فرانس میں جاسوسی کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔ جاسوسی کا الزام عائد ہونے پر فیس بک پر 1 لاکھ 60 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی ڈیٹا پراٹیکشن ایجنسی نے الزام عائد کیا ہے کہ فیس بک نے صارفین کے علم میں لائے بغیر ان کی معلومات جمع کیں اسی باعث جرمانہ عائد کیا گیا۔

فیس بک نے فرانسیسی ڈیٹا پراٹیکشن ایجنسی کے اقدام اور الزام کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ فیس بک یورپین ڈیٹا پراٹیکشن قانون کی تعمیل کرتی ہے اور اس کی جانب سے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔۔

متعلقہ عنوان :