نوازشریف جیل میں والی بال کھیلا کرتے تھے،پرویز مشرف

منگل 16 مئی 2017 22:37

نوازشریف جیل میں والی بال کھیلا کرتے تھے،پرویز مشرف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2017ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف جیل میں والی بال کھیلا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

منگل کے روزنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ جیل میں شریف برادران کو تکلیفیں دی گئیں ، ہم نے نواز شریف کو جیل میں کوئی تکلیف نہیں دی ، میں نے اٹک جیل میں دو تین سال ڈیوٹی دی تھی ، جب نواز شریف اٹک جیل میں تھے تو میرے دوست مجھے بتایا کرتے تھے کہ نواز شریف والی بال کھیلتے ہیں اور خوش ہیں ، میں نے نواز شریف کو والی بال کھیلنے سے نہیں روکا ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ اٹک قلعے میں ہمیں خوفزدہ کرنے کے لیے بچھو اور سانپ چھوڑے جاتے تھے ، ایسا ہر گز نہیں ہے ، میں نے اپنے کمزور دشمن سے مقابلہ نہیں کرنا چاہا ، نواز شریف کو اٹک قلعے میں اذیت پہنچانیں کی باتیں سراسر غلط ہیں ۔