وزیر اعلیٰ پنجاب کا ساہیوال ڈویژن کے کمشنر اور 5اضلاع کے چیف ایگزیکٹیو افسران کے لئے 2ماہ کی تنخواہیں بطور انعام دینے کا اعلان

منگل 16 مئی 2017 22:37

وزیر اعلیٰ پنجاب کا  ساہیوال ڈویژن کے کمشنر اور 5اضلاع کے چیف ایگزیکٹیو ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبہ بھر میں بہترین تعلیمی کارکردگی کا مقابلہ کرنے پر ساہیوال ڈویژن کے کمشنر اور 5اضلاع کے چیف ایگزیکٹیو افسران کے لئے 2ماہ کی تنخواہیں بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے فناس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری لیٹر نمبرFBSR-1-9-2/2006کے تحت پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ساہیوال ڈویژن کے کمشنر کے علاوہ اوکاڑہ ، جھنگ ، پاکپتن ، جہلم اور قصور پر مشتمل5اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران کو 2،2ماہ کی تنخواہیں بطور انعام دینے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں ہدائیت کی گئی ہے کہ کمشنر سمیت مذکورہ سی ای اوز فنانس ڈیپارٹمنٹ سے اپنا انعام وصول کر لیں۔