Live Updates

قطری کی کہانی کوئی بھی ماننے کو تیار نہیں ، نواز شریف نے کہا کہ رقم قطری نے دی ، قطری نے حسن نواز اور حسین نواز کو رقم دی ، مریم نواز اور حسن نواز کا نام پانامہ لیکس میں ہے ، سپریم کورٹ کو جائیداد کے ثبوت مانگنے چاہیے تھے ، سویلین ادارے نواز شریف کی تحقیقات کریں گے ، ہمیں سپریم کورٹ کی مانیٹرنگ سے امید ہے ، کیس میں کسی کو کلیں چٹ مل ہی نہیں سکتی ، 2 ججز نے جھوٹا اور تین نے مزید تحقیقات کا کہا ہے ، نواز شریف نے ابھی تک منی ٹریل نہیں دی ، صادق اور امین کی شرط پوری دنیا کے قانون میں ہے ، صادق اور امین کی شرط لاگو ہونا چاہیے ، ملک کو بچانے کے لئے شرط لاگو ہونا ضروری ہے ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 17 مئی 2017 23:33

قطری کی کہانی کوئی بھی ماننے کو تیار نہیں ، نواز شریف نے کہا کہ رقم قطری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قطری کی کہانی کوئی بھی ماننے کو تیار نہیں ، نواز شریف نے کہا کہ رقم قطری نے دی ، قطری نے حسن نواز اور حسین نواز کو رقم دی ، مریم نواز اور حسن نواز کا نام پانامہ لیکس میں ہیں ، سپریم کورٹ کو جائیداد کے ثبوت مانگنے چاہیے تھے ، سویلین ادارے نواز شریف کی تحقیقات کریں گے ، ادارے کیسے نواز شریف کے خلاف تحقیقات کریں گے ہمیں سپریم کورٹ کی مانیٹرنگ سے امید ہے ، کیس میں کسی کو کلیں چٹ مل ہی نہیں سکتی ، 2 ججز نے جھوٹا اور تین نے مزید تحقیقات کا کہا ہے ، نواز شریف نے ابھی تک منی ٹریل نہیں دی ، صادق اور امین کی شرط پوری دنیا کے قانون میں ہے ، صادق اور امین کی شرط لاگو ہونا چاہیے ، ملک کو بچانے کے لئے شرط لاگو ہونا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹریو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا ایک ایک پیسہ میرے نام پر ہے ۔ 1983 میں میں نے پلاٹ لیا دنیا جانتی ہے کہ اس وقت میں کرکٹ کھیلتا تھا ۔ میرے پاس پیسے کرکٹ سے آئے تھے ۔ میں نے 2002 میں بنی گالہ میں زمین خریدی ۔ لندن میں اپنے کمائی کے پیسے سے فلیٹ خریدا تھا جسے بیج کر سارا پیسہ پاکستان لے آیا ۔ بنی گالہ کی زمین کے لئے مجھے جمائما نے پیسے بھیجے تھے میری منی ٹریل سپریم کورٹ میں موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس چوری ہو جاتا ہے جمع ہی نہیں ہو پاتا سالانہ ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی جا رہی ہے ۔ (ن) لیگ کو مشرق وسطیٰ سے پیسے ملتے ہیں ۔ مجھے بھی ایک ملک نے پیشکش کی تھی مگر میں نے انکار کر دیا ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ قطری کی کہانی کوئی بھی ماننے کو تیار نہیں ، نواز شریف نے کہا کہ رقم قطری نے دی ، قطری نے حسن نواز اور حسین نواز کو رقم دی ، مریم نواز اور حسن نواز کا نام پانامہ لیکس میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو جائیداد کے ثبوت مانگنے چاہیے تھے ، سویلین ادارے نواز شریف کی تحقیقات کریں گے ، ادارے کیسے نواز شریف کے خلاف تحقیقات کریں گے ہمیں سپریم کورٹ کی مانیٹرنگ سے امید ہے ، کیس میں کسی کو کلیں چٹ مل ہی نہیں سکتی ، 2 ججز نے جھوٹا اور تین نے مزید تحقیقات کا کہا ہے ، نواز شریف نے ابھی تک منی ٹریل نہیں دی ، صادق اور امین کی شرط پوری دنیا کے قانون میں ہے ، صادق اور امین کی شرط لاگو ہونا چاہیے ، ملک کو بچانے کے لئے شرط لاگو ہونا ضروری ہے۔…(م د)
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات