عراق میں داعش کے خود کش حملوں میں 10فوجی ہلاک،متعدد زخمی ،3 فوجی گاڑیاں بھی تباہ
داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے میں متعددگھر تباہ،بچوں اور خواتین سمیت 25 افراد ہلاک ، 60 زخمی
جمعرات 18 مئی 2017 16:31
(جاری ہے)
سعیدی نے کہا کہ شہر کے مغربی علاقے ارائب میں بھی انسداد دہشتگردی یونٹوں اور وفاقی پولیس پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملہ کیا گیا جس میں 7 فوجی ہلاک اور 3 فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔
عراقی فورسز کے ایک کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبدالغنی الاسدی نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا ہے کہ ایلیٹ انسداد دہشت گردی سروسز(سی ٹی ایس) کے فوجی الرفاعی اور نجار کے علاقوں کی جانب تیزی سے پیش قدمی کررہے ہیں۔وہ دریائے دجلہ کے مغربی کنارے کی جانب پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ شہر کے قدیم حصے کا مکمل محاصرہ کیا جاسکے۔انھوں نے بتایا کہ داعش نے گذشتہ دو روز کے دوران میں ان کے فوجیوں کا راستہ روکنے کے لیے تیس خودکش کار بموں سے حملے کی کوشش کی تھی۔انھوں نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ داعش نے سیحہ کے علاقے میں شہریوں کو زنجیروں میں باندھ دیا تھا اور وہ انھیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے تھے۔جنرل عبدالغنی کا کہنا تھا کہ ہم نے اسلحے سے لیس داعش کے جنگجوں کو شہریوں کے درمیان نقل وحرکت کرتے دیکھا ہے لیکن ہم نے ان پر حملہ نہیں کیا ہے۔ جب جنگجو خفیہ جگہوں پر پہنچ گئے تو انھوں نے شہریوں کی زنجیریں کھول دی تھیں اور انھیں رہا کردیا تھا۔دریں اثنا عراقی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی الزبیدی نے کہا ہے کہ ہم بہت جلد موصل پر مکمل کنٹرول کا اعلان کرنے والے ہیں اور ہم آنے والے دنوں میں نئے جنگی حربوں کو اختیار کریں گے ۔عراق کی وفاقی پولیس کے ایک کمانڈر اور عینی شاہدین نے یہ اطلاع دی ہے کہ داعش کے جنگجو موصل میں اپنے زیر قبضہ علاقے میں مکانوں کے بیرونی دروازوں کے آگے بم نصب کررہے ہیں تاکہ شہری وہاں سے باہر نہ نکل سکیں۔عراقی فورسز نے گذشتہ روز یہ دعوی کیا تھا کہ داعش کے جنگجوں کے زیر قبضہ صرف بارہ مربع کلومیٹر کا علاقہ رہ گیا ہے اور وہ وہاں رہ جانے والے ہزاروں شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔عراقی فورسز کے ترجمان نے گذشتہ روز ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ موصل کے مغربی حصے میں داعش کے جنگجوں کو صرف بارہ مربع کلومیٹر علاقے تک محدود کردیا گیا ہے اور عراقی فورسز نے ان کا چاروں اطراف سے مکمل محاصرہ کر لیا ہے۔دوسری جانب رفاعی کے علاقے میں ایک فوجی طیارے کے حملے میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔حملے میں علاقے کے بعض گھر تباہ ہو گئے ہیں اور 3 بچوں اور 9 عورتوں سمیت 25 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے ہیں۔حملہ کرنے والا طیارہ کس ملک کاتھا اس بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.