معروف مذہبی اسکالر علامہ طاہر اشرفی کے بھائی حسن معاویہ کی گرفتاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 مئی 2017 12:54

معروف مذہبی اسکالر علامہ طاہر اشرفی کے بھائی حسن معاویہ کی گرفتاری
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مئی 2017ء) معروف مذہبی اسکالر علامہ طاہر اشرفی کے بھائی حسن معاویہ کی گرفتاری کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی  رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کے بھائی حسن معاویہ سمیت 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو دن قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مولانا طاہر اشرفی کے سنگھ پورہ میں واقع گھر پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ان کے بھائی حسن معاویہ اور ان کے ملازمین کو حراست میں لیا گیا ۔ حسن معاویہ کو دو روز تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔ باقی تینوں افراد جہانزیب، محمد عرفان اور محمد خان سے دہشتگردی کے مقدمات پر تفتیش کی جا رہی ہے۔