فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں ضم کرنا چاہیئے،آفتاب شیرپائو
عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ہماری غیر مؤثر اور کمزور خارجہ پالیسی ہے جس سے عالمی سطح پر بھارت نے ایک مقام پیدا کیا ،صحافیوں سے گفتگو
جمعہ 19 مئی 2017 23:24
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی مخالفت کی وجہ سے تمام نقصان پختونوں کا ہوگااور کہا کہ رُکاوٹ پیدا کرنے والے پختون قوم کے دشمن ہونگے۔
اُنہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہناتے تو اُنہیں سی پیک سے زیادہ سیاسی فائدہ ہوتا۔ اُنہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی اس حوالے سے جلد ہی اپنا لائحہ عمل تیار کریگی۔ اُنہوں نے بھارتی جاسوس کلھبوشن یادیو کے عالمی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ یہ ہماری غیر مؤثر اور کمزور خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے کہ عالمی عدالت نے کلھبوشن یادیو کی پھانسی کا فیصلہ روکنے کا حکم دیا ہے اور کہا کہ عالمی سطح پر بھارت نے اسے اپنی کامیابی قرار دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ کیس عالمی عدالت کے دائیر اختیار میں نہیں تھا اور مقدمے کو حکومت کیلئے ایک مؤثر ٹیم تشکیل دینا چاہیئے تھا۔ جے آئی ٹی کے حوالے سے اُنہوں نے کہا کہ اس ٹیم کو اپنا کام جلد از جلد مکمل کرنا چاہیئے بصورت دیگر عوام میں اس سے بے چینی پھیلی گی۔ بعد ازاں اُنہوں نے حاجی ظفر خان ، حاجی سرتاج خان سے اُن کے بھائی شاہ ایران باچا کی وفات پر تعزیت کی اور غم زدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.