مختلف الزامات کے تحت معطل ہونے والے 5 ٹریفک وارڈنز کو معمولی سزائوں کے بعد ملازمت پر بحال

جمعہ 19 مئی 2017 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) سی سی پی او لاہور نے مختلف الزامات کے تحت معطل ہونے والے 5 ٹریفک وارڈنز کو معمولی سزائوں کے بعد ملازمت پر بحال کر دیا ہے، ان ٹریفک وارڈنز کی بحالی تین سے چھ ماہ کی ملازمت کی ضبطگی کے فیصلے کے بعد عمل میں آئی، بحال ہونے والوں میںمحمد شہباز، محمد آصف، ساجد محمود سمیت دیگر شامل ہیں۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :