شہر میں ترقیاتی کام ان کو کرانا چاہیے تھا جو اشاروں سے شہر بند کرادیتے ہیں۔جو کہتے تھے منزل نہیں قائد چاہیے، صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو
کلبھوشن کے مسئلے پر کمزور موقف کی وجہ سے پاکستان کا کیس کمزور ہوا،نواز شریف جدہ بھاگ گئے اورعمران خان نے آمر کا استقبال کیا تھا کراچی کے لوگو ں کو تقسیم کرنے والوں کے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں۔کراچی میں امن قائم ہوچکا نفرت کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے دھرتی میں عزت کے ساتھ رہنا کا طریقہ بھٹو نے سکھایا ہے،بھٹو پھانسی چڑھ گیا لیکن گھٹنے نہیں ٹیکے، کشمیر کالونی میں خواتین کے جلسے سے خطاب
جمعہ 19 مئی 2017 22:17
(جاری ہے)
سعید غنی کو پارٹی نے پی ایس 114 سے امیدوار نامزد کیا ہے۔
سعید غنی کے والد مزدور رہنما عثمان غنی کو شہید کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل آج کے نہیں ہیں۔شہر میں ترقیاتی کام ان کو کرانا چاہئے تھے جو اشاروں سے شہر بند کرادیتے ہیں۔جوایک اشارے میں گولی مارنے والے حکمران کے ساتھ رہے ہیں،جو کہتے تھے منزل نہیں قائد چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ دھرتی میں عزت کے ساتھ رہنا کا طریقہ بھٹو نے سکھایا ہے ،بھٹو پھانسی چڑھ گیا لیکن گھٹنے نہیں ٹیکے،ضیا الحق کے پیٹھو اس وقت بھی عوام کے دشمن تھے آج بھی ہیں۔بے نظیر بھٹو نے لوگوں کو ملازمتیں دی تھیں،یہاں غربت ہے خواتین کے لئے انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا،اگلی بار حکومت آئی تو بے نظیرانکم سپورٹ کو 25 سو روپے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی اور لوڈشیڈنگ بڑھائی ہے۔کلبھوشن کے مسئلے پر کمزور موقف کی وجہ سے پاکستان کا کیس کمزور ہوا۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ نواز شریف جدہ بھاگ گئے اورعمران خان نے آمر کا استقبال کیا تھا۔ہم بھاگتے نہیں ملک واپس آتے ہیں لیکن سرنگوں نہیں ہوتے ہیں۔عوام کا ساتھ دینے اور انکا حوصلہ بڑھانے کے لئے ہم آگے بڑھتے ہیں۔شہلا رضا نے کہا کہ مرد حضرات خواتین کو اپنے مطلب کے امیدوار کو ووٹ دینے کے لئے مجبور کرتے ہیں۔خواتین دل سے کسی اور کو ووٹ دینا چاہتی ہیں۔جب عورت مضبوط ہوگی تو وہ اپنے حق کو آزادی سے استعمال کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے زبان مذہب اور فرقوں کی تقسیم کو ختم کردیا ہے۔کراچی کے لوگو ں کو تقسیم کرنے والوں کے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں۔کراچی میں امن قائم ہوچکا نفرت کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ڈرا کر جلسوں میں لیجایا جاتا تھا زبرستی ووٹ ڈلوایا جاتا تھا اب وہ خوف ختم ہوچکا ہے۔کراچی کے نام پر تین سو ارب روپے سے عیاشیاں کی گئی۔بلاول بھٹو زرادری کا نام کسی آف شور کمپنی میں نہیں ہے۔ ساڑھے گیارہ سال آصف علی زرداری جیل میں رہے لیکن ان پر کچھ ثابت نہیں ہوا باعزت بری ہوئے۔جو دکانیں زبردستی بند کرائے گا اس کا حشر وہی ہوگا جنکا پچھلے ہفتے ہوا ہے ۔ہم نے لندن نہیں بھاگنا ہماری قبریں یہی ہیں ہم نے پاکستان میں رہنا ہے۔اس موقع پر کشمیر کالونی کی رہائشی خواتین نے بڑی تعداد میں پی پی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔سینیٹر سعید غنی نے کہا کہحلقے میں پانی کا مسلہ ہے جسے جلد حل کرائیں گے۔پی ایس 114 سے جو بھی منتخب ہوا وہ یہاں کا رہائشی نہیں تھا۔پی ایس 114 کے ضمنی انتخابات میں عوام اپنے لوگوں کو ووٹ دیں۔شاہدہ رحمانی نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے اس بطور عورت معاشرے میں خود کو منوایا ہے۔شہید بی بی نے بیٹی,بیوی اور ماں کی روپ میں نامساعد حالات کا مقابلہ کیا۔خواتین کو مسائل کے حل کے لئے عملی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب بالخصوص خواتین کی بات کی۔خواتین کی ترقی کے لئے صرف پیپلزپارٹی نے پروگرام شروع کئے۔مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.