کلبھوشن یادیو کیس ، پاکستان عالمی عدالت انصاف میں اپنا وکیل نہیں بدلے گا، پاکستان کی ایڈہاک جج کی تقرری کیلئے کوششیں شروع

6ہفتوں میں کیس کی دوبار ہ سماعت کے لئے درخواست د ی جائے گی

جمعہ 19 مئی 2017 22:55

کلبھوشن یادیو کیس ، پاکستان عالمی عدالت انصاف میں اپنا وکیل نہیں بدلے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس پر پاکستان نے ایڈہاک جج کی تقرری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں جبکہ پاکستان 6ہفتوں میں کیس کی دوبار ہ سماعت کے لئے درخواست دے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان عالمی عدالت میں اپنا وکیل نہیں بدلے گااور پاکستان کی جانب سے خاور قریشی ہی عالمی عدالت میں پیش ہوں گے اور پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں ایڈہاک جج کی تقرری کروانے کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو10اپریل کو سزائے موت سنائی گئی تھی اور قانون کے تحت وہ 40روز میں اپیلٹ کورٹ میں اپنی سزا کو چیلنج کر سکتا ہے یوں اس کے پاس اپنی سزائے موت کو اپیلٹ کورٹ میں چیلنج کرنے کا کل آخری دن ہے۔اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کے بعد 60 روز میں کلبھوشن آرمی چیف سے اپیل کر سکتا ہے جبکہ آرمی چیف کے فیصلے کے بعد 90 روز کے اندر کلبھوشن صدر پاکستان سے اپیل کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :