پاکستانی رپورٹر نے بھارتی ٹی وی چینل کو انہی کے پروگرام میں بھر پور جواب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 مئی 2017 15:44

پاکستانی رپورٹر نے بھارتی ٹی وی چینل کو انہی کے پروگرام میں بھر پور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مئی 2017ء) :پاکستانی رپورٹر نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارتی میڈیا کو ان کے اپنے ہی پروگرام میں بھرپور جواب دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پروگرام میں بھارتی اینکر نے قیوم صدیقی سے سوال کیا کہ کیا عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری کیا گیا عبوری حکم پاکستان کے لیے کراری ہار نہیں ہے؟جس پر پاکستانی رپورٹر قیوم صدیقی نے کہا کہ آپ بھارت میں بھارتی ٹی وی چینل پر بیٹھے ہیں تو ظاہر ہے آپ وہی نکات اُچھالیں گے جس سے آپ کی حکومت کو سیاسی فائدہ پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ قانون کو جانتے ہیں وہ یہ سمجھ سکتے ہیں کہ عدالتیں کسی بھی کیس کا ہنگامی فیصلہ کرنے کی بجائے اکثر اس کیس پر اسٹے آرڈر جاری کر دیتی ہیں۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو آپ تو ایسے جیت قرار دے رہے ہیں جیسے کلبھوشن یادیو چھُپ کر آپ کے پاس پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

کلبھوشن ابھی بھی پاکستان کی حراست میں اور پاکستان کے سکیورٹی اداروں کے پاس ہے۔ جہاں تک کرارے جواب یا ہار کی بات ہے تو ابھی تو عالمی عدالت انصاف میں کیس شروع ہوا ہے۔ اتنا کہنا ہی تھا کہ بھارتی میڈیا نے قیوم صدیقی کا فون کاٹ دیا اور اینکر نے ایسا ظاہر کیا کہ جیسے فون خود ہی کٹ گیا ہو۔ قیوم صدیقی کی جانب سے بھارت کو کرار جواب دینے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :