ہمار ا مقامی حکومتوں کا نظام دُنیا کے بہترین گورننس سسٹمز میں سے ایک ہے،پرویزخٹک
ہم نے مقامی حکومتوں کو مکمل اختیارات اور وسائل دیئے ہیں بعض معاملات میں مکمل خود مختاری دی ہے تاکہ وہ فیصلہ سازی خود کرسکیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا
ہفتہ 20 مئی 2017 19:10
(جاری ہے)
کوئی اختیار بغیر ذمہ داری کے نہیں ہوتا۔وہ وزیراعلیٰ ہائوس پشاو رمیں ملاکنڈ ڈویژن کے ضلعی ناظمین کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔
صوبائی وزیر برائے کھیل وثقافت محمود خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس ملک کا المیہ رہا ہے کہ با اختیار لوگ اختیارات اپنے ہاتھوں سے جانے نہیں دیتے اگر ان سے کوئی اختیار لے لیا جائے تو آسمان سر پر اُٹھا لیتے ہیںکیونکہ یہاں اختیارات کی منتقلی کا کلچر ہی نہیں تھا ۔تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اختیارا ت کو حقیقی معنوں میں نچلی سطح تک منتقل کیا ۔ہم سمجھتے ہیں کہ عوامی مسائل ، تکالیف اور رکاوٹیں نچلی سطح پر ہوتی ہیں جن کا حل بھی مقامی سطح پر ہی ہونا چاہیئے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ امیر کو تو کبھی کوئی فکر نہیں رہی سٹیٹس کو کی قوتوںنے نظام میں اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں سسٹم میں غریب عوام کا خون ہے اور یہ لوگ یہ خون چوس رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے سٹیٹس کو کی شدید مذاحمت کے باوجود بلدیاتی حکومت کا ایک قابل عمل اور بااختیار نظام متعارف کرایا ۔قانون سازی کے ذریعے اختیارات اور ذمہ داریوں کا تعین کیا ۔نظام میں شفافیت لائے اور بہترین طرز حکمرانی کی بنیاد رکھی ۔ ہم ضلعی حکومتوں کو اب تک 50 ارب روپے دے چکے ہیںاور یہ رقم صوبے کے ترقیاتی فنڈز سے دی گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے صوبے کے ترقیاتی اور مالیاتی امور پر بوجھ بڑھا مگر ہم اس مشکل سے گھبرائے نہیں ۔منزل کو پانے کیلئے رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کرنا پڑتا ہے تب جا کر قانون کی حکمرانی ہوتی ہے اور عوام کو انصاف ملتا ہے اور ہم نے ایسا کرکے دکھا یا ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ بلدیاتی نظام کو ابھی مزید توانا ہونا ہے جب ہم صوبے میں آئے توعوامی فلاح میں وسائل کے استعمال کے سلسلے میں بڑی رکاوٹیں تھیں۔کوئی اپنی من مانی چھوڑنے کیلئے تیار ہی نہیں تھا ۔ ہم نے عوام کے وسیع تر مفاد میں عوام دشمن مافیاز کا مقابلہ کیا اور ایک مربوط بلدیاتی نظام دیا ۔انہوںنے منتخب عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ مقامی حکومتوں کے قیام کے پیچھے مقاصد اور اپنے اختیارات کو سمجھیں ۔ذمہ داری کا احساس پیدا کریں اور ایمانداری کے ساتھ عوامی فلاح میں اپنے اختیارات استعمال کریں ۔پرویز خٹک نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو اپنے وسائل خود بھی پیدا کرنے چاہیں۔ ملاکنڈ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل کرنا چاہئے تاکہ ہمارے پاس مکمل ریکارڈ ہو اور اس کا صحیح استعمال یقینی ہو سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.