وعدہ خلافی وزیراعظم نوازشریف کی عادت ہے ، وہ ولی خان سے وعدہ کر کے مکر گئے ، وزیراعظم نے وعدہ کیا سی پیک بلوچستان سے گزرے گا ، سرتاج عزیز کی سربراہی میں فاٹا پر کمیٹی بنی توتسلیم کیا ، کابینہ کمیٹی کی سفارشات منظور بھی کی گئیں ، پرویز خٹک کہتا ہے کہ وہ سی پیک سے مطمئن ہے جبکہ اسپیکر کے پی کے اسمبلی سی پیک کے خلاف عدالت گیا
عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی کا جلسے سے خطاب
اتوار 21 مئی 2017 23:20
(جاری ہے)
اسفندیار ولی نے کہا کہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں فاٹا پر کمیٹی بنی تو ہم نے تسلیم کیا ، کابینہ میں فاٹا کمیٹی کی سفارشات منظور بھی کی گئیں ۔
وزیراعظم نے فاٹا ہائی وے کا وعدہ کیا مگر آج تک کہاں ہے وہ ہائی وے ، وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ بجٹ سے پہلے فاٹا سفارشات کی منظوری دی جائے گی ، فاٹا خیبرپختونخوا کا حصہ بن کے رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ پختون خود کو عالم کہتا ہے ، پاکستان میں پختونوں کا ایک موقف ہوگا ۔ صدر اے این پی نے کہا کہ پرویزخٹک کہتا ہے کہ وہ سی پیک سے مطمئن ہے جبکہ اسپیکر کے پی کے اسمبلی سی پیک کے خلاف عدالت گیا، وفاقی وزیر داخلہ بتائیں نیشنل ایکشن پلان پر کتنا عمل ہوا ، دہشت گردی کے واقعات ختم کرنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا ۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ نوجوانوں میں برداشت کی قوت ختم ہونا معاشرے کی تباہی کی نشانی ہے ، خیبرپختونخوا کے قصے ابھی سے شروع ہوگئے ہیں ، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ حکومتی اراکین اپنے وزیراعلیٰ پر کرپشن کا الزام لگائیں ، میاں صاحب کو گلہ ہے کہ تبدیلی نہیں آئی میاں صاحب تبدیلی آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کہتی ہے کہ خیبرپختونخوا میں مثالی حکومت ہے مگر ایسا نہیں ہے ، اے این پی پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے ، اے این پی پر کرپشن کا الزام لگانے والے ہمارے ایک وزیر کا نام بتائیں جو کرپشن میں ملوث ہو۔ سربراہ اے این پی نے کہا کہ پاکستان کے چار ہمسایوں میں سے صرف ایک دوست ملک رہ گیا ہے ، میاں صاحب اسی لئے کہتے ہیں نئی خارجہ پالیسی بنائیں ۔ (ن م)مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.