کاشتکاروں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے‘ حکومت باردانہ دینے میں ناکام رہی ہے‘جنوبی پنجاب کے عوام کاالگ صوبے کا مطالبہ جائز ہے‘کراچی سمیت سندھ کی صورتحال ابتر ہے

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت

پیر 22 مئی 2017 12:09

کاشتکاروں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے‘ حکومت باردانہ دینے میں ناکام ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب کی عوام کی جانب سے الگ صوبہ کے مطالبے کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے‘ حکومت باردانہ دینے میں ناکام رہی ہے‘جنوبی پنجاب کے عوام کاالگ صوبے کا مطالبہ جائز ہے‘کراچی سمیت سندھ کی صورتحال ابتر ہے۔

(جاری ہے)

کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ کی صورتحال ابتر ہے۔کراچی والے بوند بوندپانی کوترس رہے ہیں اور کچرے کا مسئلہ ہی حل نہیں ہو رہا۔ شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ کاشتکاروں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ حکومت باردانہ دینے میں ناکام رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزیدکہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کاالگ صوبے کا مطالبہ جائز ہے۔