دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو سیکورٹی ،رہائش ، میڈیکل کے انتظامات پہلے سے بہتر اور مثالی ہونگی:صدیق الفاورق

لوڈ شیدنگ کی صورت میں جنریٹرز موجود ہو نگے جبکہ cctvکیمرہ اور واک تھروگیٹ سمیت سیکورٹی کے سخت انتظامات ہونگے ،بورڈ کے افسران و دیگر عملہ دن رات انکی خدمات کے لئے پیش پیش ہوگا، چیئرمین متروکہ وقف املاک

پیر 22 مئی 2017 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں کو سیکورٹی ،رہائش ،اور میڈیکل سمیت تمام تر انتظامات پہلے سے بہتر اور مثالی ہونگے۔ یہ باتیں انہوں نے گورو ارجن دیو کے شہیدی دن (جوڑ میلہ) اور سکھ لیڈر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تیاریوںکے لیے اعلی سطحی انتظامی اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہیں ، اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری شرانز محمد طارق خان، ڈپٹی سیکرٹری عمران خان ،پردھان سردار تارا سنگھ سمیت دیگر سکھ رہنما اور حساس اداروں، امور داخلہ، پولیس، فوج، رینجرز، مختلف اضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی او،ڈپٹی سیکرٹری سمیت کسٹمز،ریلوے ،اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیئر مین بورڈ صدیق الفاورق نے کہا بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو میڈیکل کی سہولیات کے لیے ہلال احمر اور ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کی خدمات حاصل کی جائیں گی،لوڈ شیدنگ کی صورت میں جنریٹرز موجود ہو نگے جبکہ cctvکیمرہ اور واک تھروگیٹ سمیت سیکورٹی کے سخت انتظامات ہونگے ،بورڈ کے افسران و دیگر عملہ دن رات انکی خدمات کے لئے پیش پیش ہوگا ۔

انتظامات کے سلسلہ میں دوبارہ اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ جوڑ میلہ کی تقریبات کے لییبھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری 8جون کو آئیں گے اورجبکہ 17جون کو واپس جائیں گے ۔مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات کے لیے سکھ یاتری 28جون کو آئیں اور یاتری کے شیڈول کے مطابق تقریبات مکمل ہونے پر7جولائی کوواپس جائیں گے

متعلقہ عنوان :