پنجاب حکومت نے متعد افسران کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کردئیے

تجمل عباس رانا ایڈیشنل سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی ، ڈاکٹر عشرت علی نیازی ،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ توانائی تعینات

منگل مئی 18:26

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2017ء) پنجاب حکومت نے متعد افسران کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق تجمل عباس رانا کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ایڈیشنل سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی ، ڈاکٹر عشرت علی نیازی کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ توانائی ، صفنہ صدیق کو گریڈ19میں ترقی دیکر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سکولز ، پرویز اقبال کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ڈائریکٹر سمال انڈسٹری ، رفیق احمد کو ڈی جی پی ایچ ڈی جی خان ، ملک عبدلوحید کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ایڈیشنل سیکرٹری گوجرانوالہ ، محمد خالد منظور کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ڈی جی پی ایچ اے سرگودھا تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اظہار حیات گوندل ،ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان اللہ رکھااور محمد خالد کو بھی گریڈ 19میں ترقی دیدی گئی ۔

متعلقہ عنوان :