اسلام تمام انسانیت کو امن ، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔،حاجی حبیب الرحمان وزیر زکوة خیبرپختونخوا
منگل 23 مئی 2017 18:26
(جاری ہے)
حاجی حبیب الرحمان نے کہا کہ دین اسلام میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کے حقوق برابر ہیں اور بحیثیت مسلمان ہمیں حضورﷺ کی تعلیمات اور دین اسلام کی ہدایت پر من و عن عمل کرتے ہوئے اقوام عالم پر ثابت کرنا ہوگاکہ اسلام محبت ،امن اور رواداری کا دین ہے۔
تقریب سے صوبہ خیبر پختونخوا کے چیف خطیب مولانا محمداسمعیل نے کہا کہ غیر مسلموں کے حقوق کا تحفظ کرنا مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارا مذہبی فریضہ ہے ۔ انہوں نے مختلف مسالک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چاہے ہمارا تعلق کسی بھی مسلک سے ہو مگر حضورﷺ سے محبت اور عشق کے بارے میں ہمار موقف ایک ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر زکوٰة ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا کہ حضورﷺ سارے عالم کے لئے رحمت کی علامت ہیں انکی ذات گرامی عربی کے لئے بھی ہے عجمی کیلئے بھی ۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام کا مطلب اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنا اور انسانوں سے شفقت کرناہے چاہئے اسکا تعلق کسی بھی مذہب یا فرقے سے ہو۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ مغربی قوتیں سازشوں کے تحت فرقہ واریت کو فروغ دے کر مسلمانوں کو تقسیم کر رہی ہیں اور ہمیںاستعماری قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے حضورﷺ کی سیرت مبارکہ پر عمل کرنا ہوگاکیونکہ انکی ذات گرامی تمام مسالک کی محبت کا مرکز ہے۔کانفرنس سے مولانا عبدالاکبر چترالی اور ڈاکٹر عبد الغفور نے بھی خطاب کیا اور اتحاد بین المسلمین کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.