Live Updates

بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف

بہت عمدہ، پولیس فورس میں خواتین کی مساوی نمائندگی قابل ستائش عمل ہے، بختاور

جمعہ 26 اپریل 2024 18:33

بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پولیس فورس میں خواتین نمائندگی میں اضافے کو خوب سراہا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صوبائی وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب پولیس کی وردی پہن کر پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ان وائرل ویڈیوز میں ایک مریم نواز کی پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں کی گئی تقریر کی بھی ہے جس نے بختاور بھٹو کی توجہ حاصل کرلی۔انہوں نے اایکس پر مذکورہ و ائرل کلپ ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت عمدہ، پولیس فورس میں خواتین کی مساوی نمائندگی قابل ستائش عمل ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات