پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح9سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنا حکومتی پالیسیوں کا ثمر ہے ، افتخار بشیر

منگل 23 مئی 2017 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹس کے عنوان سے پاکستان کی معاشی کارکردگی اور چیلنجز سے متعلق جاری رپورٹ کو خوش آئند قرار دیا ہے جس کے مطابق 2016-17میں پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 9فیصد کی بلند ترین سطح 5اعشاریہ2فیصد رہنے کا امکان ہے انہوںنے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 9سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنا حکومتی پالیسیوں کا ثمر ہے انہوںنے کہا کہ مالی سال2018میں ترقی کی شرح5اعشاریہ 5فیصداور مالی سال20919میں5اعشاریہ 8فیصد تک پہنچ سکتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ رواں مالی سال کے چھ ماہ میں سرمایہ کاروں اورخریداروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ حکومت کی چار سالہ بہتر کارکردگی ہے اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) اور گوادربندرگاہ فعال ہونے سے معاشی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا او رغیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور ملک میں نئی انڈسٹریز کے قیام سے ملک خوشحالی و کامرانی کی راہوں پرگامزن ہوگا اور حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن بھی مکمل ہوگا

متعلقہ عنوان :