نجم سیٹھی نئے چیئرمین پی سی بی ہوسکتے ہیں، شہریارخان نے اشارہ دیدیا
چیئر مین پی سی بی کیلئے میڈیا پر جتنے نام بھی آجائیںکرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ طے شدہ طریقہ کار کے کے تحت ہی منتخب ہو گا، آئین کے مطابق پی سی بی چیئر مین گورننگ بورڈ کے 10 لوگوں میں سے منتخب کیا جاسکتا ہے، نجم سیٹھی بھی اگلے چیئرمین پی سی بی ہو سکتے ہیں، چیئرمین پی سی بی کا آئندہ الیکشن نہیں لڑئوں گا،عمر اکمل کے ان فٹ ہونے کی انکوائری کریں گئے،مصباح الحق اور یونس خان کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ 3سے 4دن میں کریں گئے ٹیسٹ ٹیم کپتان کے لیے نام ہیں ابھی فیصلہ نہیں کیا پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو
منگل 23 مئی 2017 22:50
(جاری ہے)
عمر اکمل کافٹنس ٹیسٹ ایک ماہ قبل لیا تھا،انگلینڈ میں دوبارہ فٹنس لینے میں ناکامی پر عمر اکمل کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا،ان فٹ کھلاڑیوں کو نہ کھلانے کہ ہماری پالیسی واضح ہے،ہم انکوائری کریں گے کہ عمر اکمل کے ان فٹ ہونے کی کیا وجہ ہے۔
چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ میڈیا میں جتنے نام بھی آجائیںکرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ طے شدہ طریقہ کار کے کے تحت ہی منتخب ہو گا، پی سی بی چیئر مین پی سی بی آئین کے مطابق گورننگ بورڈ کی10لوگوں میں سے منتخب کیا جاسکتا ہے،میں نے چیئرمین پی سی بی کا آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، 25مئی کو کرکٹ بورڈکی آخری اے جی ایم کی صدارت کروں گا ، وزیر اعظم کے پاس گورننگ بورڈ میں دو ٹیکنو کریٹ لگانے کا اختیار ہے،انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی بھی اگلے چیئرمین پی سی بی ہو سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ کرکٹ سیریز کی بحالی کا فی الحال کوئی امکان نہیں ۔ مصباح الحق اور یونس خان کیلئے فیئرویل کی تقریب کا انعقاد کرینگے ،مصباح الحق اور یونس خان کا تین چار روز میں بطور کوچ کی سلیکشن کا فیصلہ کریں گے،شہریار خان نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کپتان کے لیے نام ہیں ابھی فیصلہ نہیں کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.