اکرم شیخ کا دورہ سعودی عرب حکمرانوں کو پانامہ کیس سے بچانے کےلئے تھا، معروف تجزیہ کار کا انکشاف

بدھ 24 مئی 2017 13:57

اکرم شیخ کا دورہ سعودی عرب حکمرانوں کو پانامہ کیس سے بچانے کےلئے تھا، ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2017ء):۔ مشہور تجزیہ کار شاہین صہبائی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکرم شیخ کسی کانفرنس یا اجلاس میں نہیں گئے تھے نہ ہی وہ عمرہ ادا کرنے کی غرض سے گئے تھے ۔ بلکہ وہ قطری اورسعودیوں کے ساتھ نجی میٹنگ کے ذریعے پانامہ کے مسئلے کا حل نکالنے کے لئے گئے تھے،کہ کس طرح اس مسئلے سے نکلا جائے۔

لگتا ہے کہ سعودی اس معاملے میں کوئی دلچپسی نہیں رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

1999ء میں حالات کچھ اور تھے اب حالات کچھ اور ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پانا مہ کیس میں پورا نظام ، عدالت اور آرمی چیف ملوث ہیں ۔ اس وقت میاں محمد نواز شریف کے کوئی محفوظ حالات نہیں ہیں ۔ اگر آئندہ آنے والے دنوں میں ہماری فوجی قیادت کے لوگ یا آرمی چیف سعودی عرب  جاتے ہیں یا اس معاملے پر بات چیت کرتے ہیں تو شاید اس مسئلے کا حل نکل آئے ۔ لیکن تاحال یوں ہی دکھائی دے رہا ہے کہ سعودی عرب پانامہ کے معاملے میں کسی بھی طرح کی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔