حکومت پنجاب اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے‘رانا ثناء اللہ خاں
وائس چانسلرز کی کارکردگی جانچنے، یونیورسٹیز کے سب کیمپسز کے قیام کیلئے سب کمیٹی تشکیل،کمیٹی 10 روز میں سفارشا ت پیش کرے، شعبہ تعلیم کو کالی بھیڑوں سے پاک کرینگے‘صوبائی وزیر قانون
بدھ 24 مئی 2017 18:03
(جاری ہے)
رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ تمام یونیورسٹیز اپنی سینئر فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبے میں پی ایچ ڈی سکالرز کی کمی کو پورا کیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں فاسٹ ٹریک پر کام کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیرا علیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف وائس چانسلرز کی تعیناتی میں سخت میرٹ کی پالیسی پر کار بند ہیں۔ انھوں نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر مین کو ہدایت کی کہ ضلعی و تحصیل سطح پر سرکاری و نجی یونیورسٹیز کے سب کیمپسز کے قیام کے لیے ایک جامع اور معیاری ورکنگ کریں تاکہ جہاں ضرورت ہو وہا ں حکومت سب کیمپسز قائم کرے۔انھوں نے کہا کہ سب کیمپسز کے قیام سے ایجوکیشن ریگو لیٹری باڈیز پر ذمہ داری مزید بڑھ جائیگی۔ انھوں نے کہا کہ سب کیمپسز کا معیار تعلیم اتنا اعلیٰ ہونا چاہیے کہ اگر بعد ازاںا نہیں یونیورسٹی کا درجہ دینا پڑے تو وہ اس معیار پر پورا بھی اتر سکیں ۔ وزیر قانون نے کہا کہ ہمیں شعبہ تعلیم میں چھپی کالی بھیڑوں کوبھی ختم کرنا ہوگا جو اپنی دوکانداری چمکانے کے چکر میں اعلیٰ تعلیم سیکڑ کے در پے ہیں۔ قبل ازیں چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے صوبائی وزراء رانا ثنا ء اللہ خاں اور رضا علی گیلانی کو اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور اس ضمن میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ رانا ثناء اللہ خاں نے سب کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر مثبت سفارشات کے ساتھ اپنی رپورٹ اگلے اجلاس میں پیش کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.