حکومت نے ملک کو قرضوں کے گرداب میں پھنسا کر رکھ دیا ہے،پیپلزپارٹی
شاید دنیا میں یہ اکلوتی حکومت ہو گی جو تجارت کے غیرمتوازن ہونے پر خوشیاں منا رہی ہے،اکنامک سروے پرشیری رحمان کاردعمل
جمعرات 25 مئی 2017 21:22
(جاری ہے)
ہمارا کرنٹ اکائونٹ خسارا 10.4ارب ڈالر ہو جائے گا جبکہ گزشتہ سال یہ 7.2ارب ڈالر تھا۔
یہ صرف اس لئے ہوا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی گزشتہ حکومت کے آخری سال میں تجارت کا خسارا 16.5ارب ڈالر تھا جو اب چار سالوں میں بڑھ کر 26.9ڈالر ہوگیا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں کرنٹ اکائونٹ خسارا 42فیصد زیادہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی مستقل اس بات کی نشاندہی کرتی رہی ہے کہ ہماری معیشت نیچے گر رہی ہے اور ہمارا کرنٹ اکائونٹ خسارا تسلسل سے بڑھتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارا اور قرضہ جات بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ایکسپورٹ کم ہوتی جا رہی ہے اور غیرممالک سے پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقم میں کمی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ میں تین بلین ڈالر کی کمی ہوئی ہے، بیرونی قرضے 6.3بلین ڈالر بڑھ گئے ہیں جبکہ ملکی قرضہ 78.5فیصد زیادہ ہوگیا ہے اور غیرممالک سے آنے والی رقم میں 2.8فیصد کمی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این کی جانب سے انتخابی مہم میں کئے گئے وعدے ہوا میں اڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جی ڈی پی کی ترقی کا ٹارگٹ حاصل کرنے میں چوتھے سال بھی ناکام ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ انتہائی غیرحوصلہ بخش نتائج فراہم کر رہا ہے۔ حکومت بلاواسطہ ٹیکسوں پر انحصار کر رہی ہے اور عوام پر ٹیکس لگا کر اپنے محصولات میں اضافہ کرنے کا منصوب بنا رہی ہے۔ حکومت نے منصوبہ بنایا ہوا ہے کہ وہ اگلے سال 8.1بلین ڈالر کے نئے قرضے لے گی۔ اس طرح پاکستان کی دلدل میں پھنس جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ماہرین معاشیات، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ اسٹرکچر ریفامز کی ضرورت ہے اور حکومت کی پالیسیاں واضح ہونی چاہئیں لیکن وزارت خزانہ میں کسی نے بھی اس پر کان نہیں دھرے۔ انہوں نے کہا کہ جو دستاویزات آج جاری رکی گئی ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں اور پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک خودمختار نہیں ہوتا اگر اس کا انحصار قرضوں اور غیرملکی امداد پر ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کا انکشاف
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.