کپاس کی فی ایکڑ پیدوارمیں بھرپور اضافہ کیلئے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں‘ اسسٹنٹ کمشنر

جمعرات 25 مئی 2017 22:36

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء)حکومت پنجاب کی طرف سے فصل کپاس کی فی ایکڑ پیدوارمیں بھرپور اضافہ کیلئے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں لہٰذا کاشتکاران /کسان اور زمیندار جدید زرعی ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں۔یہ بات اسسٹنٹ کمشنر تحصیل احمد پور سیال شبیر احمدگجر نے تحصیل زرعی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور کاشتکاروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ تحصیل احمد پور سیال میں محکمہ زراعت کی چار ٹیمیں کپاس فصل کی بہتر کاشت اور بھرپور پیدوار کیلئے کام کررہی ہیں اور تحصیل کی48ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کا ٹارگٹ مکمل کر لیا گیاہے۔ اس موقع پر زراعت آفیسر ٹیکنیکل محمد طلحہ شیخ نے بتایا کہ کپاس فصل کی بڑھوتری اور ایکسپورٹ کوالٹی بنانے کیلئی13یونین کونسلز میں زرعی زمینوں کے تجزیہ 29سو کے ہدف کے مقابلے میں 32سو سیمپلز حاصل کرلئے گئے ہیں ۔مزید برآںایس ڈی او(فیسکو) نے لوڈ شیڈنگ شیڈول اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے تحصیل میں جانوروں کی ویکسی نیشن کے بارے تفصیلی آگاہ کیا۔