نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے ،ْقمر زمان چوہدری
جمعہ 26 مئی 2017 18:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی قیادت میں پراسیکیوشن ڈویژن میں تجربہ کار لیگل کنسلٹنٹس اور سپیشل پراسیکیوٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر شہادتوں کو نمٹانے کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جس کے نتائج حوصلہ افزاء ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن ڈویژن کی کارکردگی کے تفصیلی جائزہ اور مستقل مشاورت کے نتیجہ میں کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ پراسیکیوشن ڈویژن کی یکم جنوری 2017ء سے 31 مارچ 2017ء کے دوران احتساب عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کی شرح 33.3 فیصد، ہائی کورٹس میں اپیل کی شرح 64.7 فیصد، ہائی کورٹس میں رٹ پٹیشن کی شرح 82.9 فیصد، سپریم کورٹ میں فیصلہ برقرار رکھنے کی شرح 46.8 فیصد اور سپریم کورٹ میں اپیلوں کی شرح 100 فیصد ہے۔ اسی سہ ماہی کے دوران پراسیکیوشن ڈویژن کی مجموعی کارکردگی 79 فیصد رہی۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی وقاص قدیر ڈار کی قیادت میں پراسیکیوشن ڈویژن کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء نیب میں اصلاحات کا سال تھا، نیب کے آپریشن، پراسیکیوشن، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اور آئینی و تدارک ڈویژن سمیت تمام شعبوں کو فعال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں مزید بہتری کیلئے احتساب کا معیاری اور مقداری نظام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ہیڈکوارٹرز میں پراسیکیوشن ڈویژن اور تمام علاقائی بیوروز کی مجموعی کارکردگی بہترین ہے اور اس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے تمام پراسیکیوشن ونگز اور علاقائی بیوروز کے درمیان موثر اور مربوط روابط رکھنے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر کو آرڈیننس پراسیکیوشن ڈویژن محمد رفیع کی کارکردگی کی تعریف کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.