حکومت نے عوام دوست،ترقی دوست،نوجوان دوست اورپاکستان دوست بجٹ پیش کیا ‘ احسن اقبال

سال بعد شرح ترقی 5 فیصد سے تجاوز کرگئی،آئندہ سال شرح ترقی 6 فیصد سے تجاوز کرینگے‘ وفاقی وزیر

جمعہ 26 مئی 2017 21:56

حکومت نے عوام دوست،ترقی دوست،نوجوان دوست اورپاکستان دوست بجٹ پیش کیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام دوست،ترقی دوست،نوجوان دوست اورپاکستان دوست بجٹ پیش کیا ،سی پیک پاکستان کا ہی نہیں خطہ کا گیم چینجر ہے اورسی پیک منصوبوں کے لئی180ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تاریخ کاسب سے بڑا 1 کھرب کا وفاقی ترقیاتی بجٹ پیش کیا ۔10سال بعد شرح ترقی 5 فیصد سے تجاوز کرگئی،آئندہ سال شرح ترقی 6 فیصد سے تجاوز کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ بجٹ عوام دوست،ترقی دوست،نوجوان دوست،پاکستان دوست ہے۔

متعلقہ عنوان :