پاک افغان سرحد پر باب دوستی کو کھول دیا گیا۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 مئی 2017 13:24

پاک افغان سرحد پر باب دوستی کو کھول دیا گیا۔ آئی ایس پی آر
چمن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 مئی 2017ء) : پاک افغان سرحد پر باب دوستی کو ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باب دوستی کو افغان حکام کی درخواست پر کھول دیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق باب دوستی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کھولا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ چمن واقع پر پاکستان نے اپنے علاقہ کو مؤثر طور پر کنٹرول سنبھالا۔

چمن واقعہ کے بعد افغان بارڈر پولیس کو پیچھے دھکیلا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستانی دیہات میں مردم شماری مکمل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر سیز فائر کی خلاف ورزی برداشت نہیں کیا جائے گی۔ دوسری جانب کمانڈنٹ ایف سی اسکاؤٹس کرنل عثمان کا کہنا ہے کہ باب دوستی سرحد رمضان کےاحترام میں کھولی گئی۔

(جاری ہے)

باب دوستی سے دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔

سرحد کھولنے کے ساتھ ایف آئی کا امیگریشن اور کسٹم آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ کرنل عثمان نے کہا کہ باب دوستی سرحد رمضان کےاحترام میں کھولی گئی ہے۔ جس کے بعد باب دوستی سے دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔ باب دوستی کو 22 روز بعد کھولا گیا۔ یاد رہے کہ باب دوستی کو 4 مئی کو افغان فورسز کی مردم شماری ٹیم پر فائرنگ کے باعث بند کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :