بد عنوانی اور کرپشن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ،ْ چیئر مین نیب
ہفتہ 27 مئی 2017 14:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شکایات کی وصولی میں ہونے والے اضافہ سے نیب پرعوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے ۔ پلڈاٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب پر 42فیصد لوگ اعتماد کا اظہار کرتے ہیں جبکہ پولیس پر اعتماد کا اظہار کرنے والوں کی شرح 30فیصد اور دیگر سرکاری اداروں پر اعتماد کی شرح 29فیصد ہے ۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کے کرپشن کے حوالے سے انڈیکس میں بہتری کی رپورٹ دی ہے جو 126ویں نمبر سے 116ویں نمبر آچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سارک ممالک میں انسداد رشوت ستانی کے حوالے سے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کوسارک ممالک کے اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے جو نیب کی کاوشوں کے سبب پاکستان کو حاصل ہونے والی بڑی کامیابی ہے اسی طرح عالمی اقتصادی فورم اور مشال پاکستان کی تجزیاتی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے انڈیکس میں 126سے 122کی بہتری ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے راولپنڈی /اسلام آباد میں پہلی فورنزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزکس ، فنگر پرنٹ کے تجزیے سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے انسداد رشوت ستانی کے حوالے سے چین کے ساتھ دوطرف تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اسی طرح ملائیشیاء کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں 45ہزار کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیاں قائم کی ہیں جن کا مقصد بدعنوانی کے حوالے آگاہی فراہم کرنا اور اس کا تدارک ہے ۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں بدعنوانی کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے جبکہ رواں سال کے آخر تک سی بی ایس کی تعداد کو 50ہزار تک بڑھایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نیب جامع حکمت عملی کے تحت ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کام کر رہا ہے ۔ اس کے علاوہ نیب منصوبندی کمیشن کے ساتھ ملکر 11ویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت بدعنوانی کے خاتمہ کے اہداف کے حصول کیلئے بھی سرگرم عمل ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.