سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اور سٹیٹ بینک کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط
مالیاتی نظام سے منسلک نظامی خطرات سے نمٹنے کے لئے بین الاقو امی معیارات کے مطابق کونسل آف ریگولیٹرز قائم کی جائے گی
ہفتہ 27 مئی 2017 15:32
(جاری ہے)
یہ کونسل مالیاتی نظام کو کسی بھی طرح کے خطرات سے محفوظ رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تجاویز اور سفارشات تیار کرے گی۔ مجوزہ کونسل سٹیٹ بینک کے گورنر ، ڈپٹی گورنر ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ایس ای سی پی کے چیئرمین ، متعلقہ کمشنر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پر مشتمل ہو گی۔
کونسل کا قیام بین الاقوامی عالمی تجربات اور معیارات کے عین مطابق ہے۔ عالمی مالیاتی بحران کے بعد سے مالیاتی نظام کا استحکام ، مرکزی بینک ، مالیاتی ریگولیٹر اور حکومت کی بنیادی ذمہ داری تصور کی جاتی ہے۔ عالمی حالات کے تناظر میں مالیاتی نظام کا استحکام یقینی بنانے کے لئے ایس ای سی پی اور سٹیٹ بینک نے نظامی خطرات سے نمٹنے کے لئے تعاون پر اتفاق کیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ویژن 2020 میں مالیاتی استحکام کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔ اسی طرح ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت مالیاتی سسٹم کو نظامی خطرات سے محفوظ رکھنا اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنا ایس ای سی پی کی ذمہ داری ہے۔اس کونسل کا قیام دونوں اداروں کو اپنی بنیادی فرائض کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرے گا اور دونوں اداروں کی قریبی معاونت سے مالیاتی نطام کو مزید مستحکم ومحفوظ بنایا جائے گا۔ اس کونسل کے قیام سے پاکستان کا مالیاتی رسک مینجمنٹ کا نظام ترقی یافتہ ممالک میں رائج طریقوں کے مطابق ہو جائے گا اور نظام کو مزیدمستحکم بنائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.