گرڈ اسٹیشن پر قبضہ، پی ٹی آئی رکن اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 27 مئی 2017 15:45

گرڈ اسٹیشن پر قبضہ، پی ٹی آئی رکن اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) واپڈا کے گرڈ اسٹیشن پر زبردستی قبضے کرنے والے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فضل الہی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر واپڈا حکام کی مدعیت میں دائر کی گئی جس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ۔ مقدمے میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فضل الہی سمیت متعدد کارکنان کو شامل کیا گیا ۔

پیسکو ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایم پی ایز کی غنڈہ گردی پر تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے حالانکہ یونیورسٹی گرڈ اسٹیشن پر رات بھر ان کا قبضہ رہا جس کے باعث رات بھر ہائی لاسسز ہوتے رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کارکنان نے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہیٰ کی سربراہی میں پشاور کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے پیسکو کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور دیواریں پھلانگ کراندر داخل ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مشتعل کارکنان نے ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر اٹھارکھے تھے جب کہ پولیس دور کھڑی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔ مظاہرین آ زادنہ طور پرپیسکو دفتر میں گھومتے رہے اور ادارے کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔مظاہرین نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور بجلی کا نظام سنبھالتے ہوئے مختلف علاقوں کے بند فیڈر آن کرکے بجلی بحال کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :