حکمران کی پالیسوں نے کسانوں کو تباہ کر دیا ہے،پرویزالہی
حکومت پیکچ دینے کے بجائے غریبوں کو پیک کر رہی ہے، کالا باغ ڈیم بننے سے سب سے زیادہ پانی سندھ کو ملے گا اس کے بعد خیبر پختو نخواہ اور پھر پنجاب کو ملے گا موجودہ حکومت نہیں چاہتی کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو،سابق وزیر اعلی پنجاب
اتوار 28 مئی 2017 20:10
(جاری ہے)
ق لیگ کے دور میں 70 ارب لگائے گئے اس کے بعد 1 روپیہ بھی نہیں لگایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں کچھی کینال آدھی بن چکی تھی مگر اس کے بعد اس پر کام سست روی سے ہو رہا ہے۔ تونسہ بیراج سے پانی میں اضافہ ہوتا ہے۔ تونسہ سے ہی کچھی کینال نکلتی ہے۔ پاکستان کا 9 بلین ڈالر پانی میں چلا جاتا ہے۔ پاکستان کے دیہاتوں میں پانی کم ہو رہا ہے۔ قیمتی پانی منصوبوں کے کام آتا ہے مگر نواز حکومت اس سلسلے میں کچھ اقدام نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بننے سے سب سے زیادہ پانی سندھ کو ملے گا اس کے بعد خیبر پختو نخواہ اور پھر پنجاب کو ملے گا۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت نہیں چاہتی کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کو اور نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف کو ہیرو بناتے رہے ہیں اور ملک میں غریبوں کے لئے 1 روپے کا بھی کام نہیں کرواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قرضے لے کر ساری قوم کو قرضوں میں جھکڑدیا ہے۔ شہباز شریف نے پنجاب میں 21 ارب کی لاگت سے بیرون ملک سے لیب تاپ منگوائے انہوں نے کہا کہ اتنے روپے میں پاکستان میں لیپ تاپ کی فیکٹری لگ سکتی تھی اور بے روز گار افراد کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو لوڈ شیدنگ اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ آج ہر پاکستان کا شہری اور بچہ 1 لاکھ 30 ہزار روپے کا مقروض ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کم از کم تنخواہ 18 ہزار کرنے کا بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ ہمارے دور میں 46 ارب ڈالر کا قرض تھا اور موجودہ حکومت کے دور میں بڑھ کر 71 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ (وقاص)مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.