نصیرآباد،جعفرآباد جھل مگسی اور صحبت پور میں گندم کی خریداری مراکز قائم کردئے گئے ، 15لاکھ سے زائد گندم کی بوریاں گندم خریدنے کاہدف مقرر، 15سینٹر قائم کیئے گئے ہیں ،صوبائی سیکرٹری خوراک

اتوار 28 مئی 2017 20:13

ڈیرہ مرادجمالی۔28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء)صوبائی سیکرٹری خوراک نوراحمد پرکانی نے کہا ہے کہ نصیرآباد،جعفرآباد جھل مگسی اور صحبت پور میں گندم کی خریداری مراکز قائم کردئے گئے ہیں 15لاکھ سے زائد گندم کی بوریاں گندم خریدنے کاہدف مقررکیا گیا ہے اور 15سینٹر قائم کیئے گئے ہیں گندم کی خریداری کے عمل کو صاف وشفاف بنایاگیا ہے چھوٹے زمینداروں اور کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ وہ مالی طور پر مستحکم ہوسکیں 1300روپے فی من گندم خریدی جائے گی کوالٹی اور معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاکرپٹ اسٹاف کی محکمہ خوراک میں کوئی کنجائش نہیں خریداری میں سینئر اور تجربہ کار آفیسران تعینات کردیئے گئے ہیں جن کی کارکردگی ہمیشہ محکمہ کے لئے مثالی رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں ڈیرہ مرادجمالی میں محکمہ خوراک کی جانب سے گندم خریداری کے سلسلہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر فوڈ ولی محمد بڑئچ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بشیراحمد ابڑو،سپروائزر ندیم احمد بگٹی ،معشوق علی رندسمیت دیگر آفیسران بھی موجود تھے صوبائی سیکرٹری خوراک نوراحمد پرکانی نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی خصوصی ہدایت پر زمینداروں اور کاشتکاروں سے گندم خریداری کا عمل شروع کردیا گیا ہے نصیرآبادڈویژن سے 15لاکھ گندم کی بوریاں خریدنے کاہدف مقررکیاگیا ہے اور اس سلسلے میں مختلف اضلاع کے شہروں اور دیہی علاقوں میں خریداری مراکز قائم کردئے گئے ہیں تاکہ زمینداروں سے مقامی سطح پر گندم خرید کر ان کی حوصلہ افزائی کو یقینی بنایا جائے باردانہ کی تقسیم کو صاف وشفاف اور منصفانہ طریقے سے کیا جارہا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے ملکر ان کی معاونت سے گندم خریداری کو یقینی بنایاجائے گا خریداری کے عمل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی جائز شکایات کا ازالہ کیاجائے گا ہمارامقصد زراعت سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کرکے ان کو معاشی طورپر مستحکم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ زمینداروں اور کاشتکاروں کو چائیے کہ وہ محکمہ خوراک کے عملے سے تعاون کریں صاف اور معیاری گندم کو خرید نا ہماری اولین ترجیہات میں شامل ہے ناقص اور غیر معیاری گندم ہرگز خریدی نہیں جائے گی ۔