پنجاب فوڈ اتھارٹی کوکنگ آئل اور گھی سمپلنگ مہم کے نتائج جاری 92پاس ، 45مضر صحت قرار
�راڈکٹس غذائی اجزاء کی کمی پر غیر معیاری قرار،تمام کمپنیوں کے نتائج کی مکمل تفصیل جاری مارچ میں 120کمپنیوں کے 151 پراڈکٹس کے نمونہ جات ٹیسٹ کے لیے آئی ایس او سرٹیفائیڈ لیبارٹری پی سی ایس آئی آر بھیجے گئے تھے فیل ہونے والی ہر کمپنی کو 10لاکھ جرمانہ ،مال مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایت، عوام کو فیل پراڈکٹس استعمال نہ کرنے کی ہدایت پاس ہونے والی کمپنیوں کی فہرست فوڈ اتھارٹی ویب سائٹ یا فیس بک پیج پر دیکھی جا سکتی ہے
اتوار 28 مئی 2017 21:00
(جاری ہے)
ایشیا، خیبر ، عسکری ، لطیف ، کوثر، حفیظ ، تازہ، دعا، مہر بناسپتی بھی انسانی استعمال کے لیے مضر صحت قرار دیے ہیں۔ 14پراڈکٹس کے نمونے کم غذائی اجزاء کی موجودگی پر غیر معیاری قرار دیے گئے ہیں۔ ان میں شان کوکنگ آئل، اسلام آباد، مروہ، ایوین، ایشیاء پیور، ہانڈی، شاہ تاج پریمیم کوکنگ آئل ، داتا، پرائم ، ہانڈی، غوثیہ، ممتا، اسلام آباد، آشیانہ اور مہر بناسپتی، سویا سپریم، انعام، رانی گولڈ، تاز ہ گولڈ، رحمت، ص، مالٹا بناسپتی غیر معیاری قرار دیے گئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کو فیل ہونے والے پراڈکٹس کی موجودہ سپلائی نہ خریدنے کی ہدایت کی ہے۔ تجزیے میں پاس ہونے والی کمپنیوں کی فہرست پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ www.pfa.gop.pkپر دیکھی جا سکتی ہے۔ پاس ہونے والوں کی فہرست پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک پیج سے بھی لی جا سکتی ہے۔ فیل ہونے والی کمپنیوں کو تمام مال مارکیت سے ہٹانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ہدایات پر عمل نا کرنے کی صورت میںسخت کاروائی ہو گی۔فیل ہونے والی تمام کمپنیوں کو 10لاکھ فی کس جرامنہ عائد کیا گیا ہے۔ غیر معیاری قرار دی گئی کمپنیوں کو کوالٹی بہتر کرنے کے لیے 1ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ 1ماہ بعد تمام نمونے دودبارہ لیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ مارچ میں 120کمپنیوں کے 151 پراڈکٹس کے نمونہ جات ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے تھے۔ کوکنگ آئل اور گھی کے معیار کو قائم رکھنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سال میں 2مرتبہ اعلانیہ جبکہ ایک دفعہ سرپرائز طریقے سے نمونے لے گی۔ تمام نمونے عالمی معیار کی ISOسرٹیفائیڈ لیبارٹری PCSIRسے چیک کروائے گئے ہیں۔ تما م کمپنیوں کے سیمپل ان کے نمائندوں کی موجودگی میں اٹھائے گئے تھے۔ نمونے لینے سے پہلے تما م کمپنیوں کو خامیاں دور کرنے اور اصلاح کے لیے مناسب وقت دیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.