سینئر سیاست دان نفیس صدیقی آئندہ ہفتے لندن روانہ ہونگے جہاں وہ اہم سیاست دانوں سے ملاقات کرینگے

اتوار 28 مئی 2017 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) سینئر سیاست دان نفیس صدیقی آئندہ ہفتے لندن روانہ ہونگے جہاں وہ اہم سیاست دانوں سے ملاقات کرینگے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے لئے ابتدائی بات چیت مکمل کرلی گئی ہے ذرائع کے مطابق نفیس صدیقی رمضان المبارک کے بعد سیاست میں فعال کردار ادا کرینگے انکے لندن ملاقاتوں کو سیاسی حلقے اہم قرار دے رہے ہیں ذرائع کے مطابق نفیس صدیقی لندن سے واپسی کے بعد اپنی سیاسی راہ ا تعین بھی کرینگے نفیس صدیقی کے مطابق وہ تا حال پی پی پی میں ہیں تاہم وہ فعال نہیں ہیں رمضان المبارک کے بعد وہ سیاسی طورپر فعال ہونگے تاہم واضح رہے کہ نفیس صدیقی پی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری رہ چکے ہیں تاہم وہ ایک عرصے سے غیر فعال ہیں تاہم ان کے سیاسی رابطے کئی جماعتوں سے ہیں ان رابطوں کی روشنی میں وہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔