مریدکے ‘نوسربازوں کی کاروائیاں ،نوجوان جاںبحق

منگل 30 مئی 2017 21:15

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2017ء)مریدکے میں نوسربازوں کی کاروائیاں جاری ایک نوجوان جاںبحق جبکہ ایک کی حالت غیر جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مریدکے میں ایک عرصے سے نوسربازوں کی کاروائیاں جاری ہیں آئے روز کوئی نہ کوئی مسافر یا شہری لٹ جاتا ہے دو اور شہریوں کو نوسربازوں نے لوٹ لیا اور نالہ ڈیک اور تھانہ سٹی بازار کے قریب پھینک دیا جس کو تشویشناک حالت میں مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے لاہور میو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا جس کی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے جبکہ اس کے ورثا کی بھی تلاش کے لئے کنٹرول میں رپورٹ کی گئی ہے دوسرے شخص کی پہچان عبدالغفور کے نام سے ہوئی ہے اور یہ لاہور کا تاجر بتایا گیا ہے اس کی حالت تشویشناک پولیس کے مطابق تشویشناک ہے۔