زرعی ترقیاتی بینک کا زرعی قرضوں کیلئے مختص رقم 50ارب سے بڑھا کر 100ارب کی جائے ،نیشنل بینک میں بھی زرعی قرضوں کے لئے رقم مختص کی جائے ،پر ائیویٹ بینک کسانوں کو قرضے نہیں دیتے بلکہ مڈل مین اور کاروباری لوگ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں،کھادوں پر سے جی ایس ٹی ختم کیا جائے ،فاسفیٹک کھادوں پر فی بوری 100روپے ٹیکس ختم کیاجائے
وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک سکندر حیات بوسن کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ
جمعرات 1 جون 2017 22:09
(جاری ہے)
وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک سکندر حیات بوسن نے کہا کہ حکومت نے زرعی شعبے کے قرضوں کو ہدف ایک ہزار ارب رکھا گیا ہے لیکن یہ قرضہ پرائیویٹ بینکوں سے لینے کی تجویز اچھی نہیں ہے ۔
پرائیویٹ بینک کسانوں کو قرضے نہیں دیتے بلکہ مڈل میں اور کاروباری لوگ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا زرعی ترقیاتی بینک کا زرعی قرضوں کے لئے مختص رقم 50ارب سے بڑھا کر 100ارب کی جائے اور نیشنل بینک میں بھی زرعی قرضوں کے لئے رقم مختص کی جائے ، اگر سرکاری بینک 300ارب بھی قرضے جاری کردے تو نجی شعبے کے بینکوں کی نسبت یہ بہت بہتر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ9.9فیصد مارک اپ تک ساڑھی12ایکڑ زمین کے مالکان کو قرضہ فراہم کیا جائے گا اس سے یہ سہولت پنجاب تک محدود ہو کر رہ جائے گی ، سندھ اور بلوچستان میں 16 ایکٹر سے کم کوئی زرعی زمین کا یونٹ نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کھادوں پر سے جی ایس ٹی ختم کیا جائے ،فاسفیٹک کھادوں پر حکومت فی بوری 100روپیہ ٹیکس لے رہی ہے اس کو ختم کرے ۔ سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ نے کہا ہے کہ فرٹیلائزر کے مینو فیکچرز اور برآمدگان کی اس معاملے پر ہفتے کو اجلاس رکھا اور مسئلے کو حل کیا جائے ۔ سکندر بوسن نے کہا پاکستان میں کسانوں کو فراہم کئے جانے والے ٹریکٹرزکی کوالٹی انتہائی ناقص ہے اور پرانی ٹیکنالوجی کے انجن استعمال کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے اخراجات میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ اس مسئلے کا حل کیا جائے اور اچھے ٹریکٹرز برآمد کئے جائیں اور ان پر ڈیوٹی چھوٹ دی جائے ۔ پرویز ملک نے کہا حکومت نے بجٹ میں صنعت کاروں کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا ، صنعتیں دبائو میں ہیں ، برآمدگان کے پیکج کے حوالے سے بھی کوئی فائدہ نظر نہیں آرہا اور ٹرن آئوٹ ٹیکس میں اضافہ بھی ایک بوجھ ہے ۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ14اگست تک برآمدگان کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کے حوالے سے تمام کلیمیز کلیئر کرلئے جائیں ۔ (وخ)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.