میاں محمود الر شید نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس کل طلب کرلیا

جمعرات 1 جون 2017 23:33

میاں محمود الر شید نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2017ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کل بروز (جمعہ ) تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس بلا لیا، جس میں پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے ختمی مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے بجٹ2017-18ء کے بجٹ پر مشاورت اور اپوزیشن کی آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی، اجلاس اپوزیشن چیمبر میں طلب کیا گیا ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ پری بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے اپنی اپنی تجاویز دی تھیں اگر حکومت نے اپوزیشن تجاویز کو بجٹ میں شامل نہ کیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ بجٹ بحث کے دوران صوبے میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں اور ناکام منصوبوں کی لمبی فہرست زیر بحث لائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ بجٹ میں تحریک انصاف، مسلم لیگ قائداعظم، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی متحد ہے کیونکہ بجٹ سیاسی نہیں صوبے کے عوام کے حقوق کا معاملہ ہے حکومت بھول جائے عوامی حقوق پر کوئی جماعت سمجھوتا کریگی۔

متعلقہ عنوان :