عام اجلاسوں میں خالی رہنے والا ایوان بجٹ اجلاس میں کھچا کھچ بھرا ہوا تھا

دیر سے آنے والے وزراء کی نشستوں پر ساتھیوں کا قبضہ ،خلیل طاہر سندھو ،بلال یاسین کے گھٹنے پر بیٹھ گئے

جمعہ 2 جون 2017 19:29

عام اجلاسوں میں خالی رہنے والا ایوان بجٹ اجلاس میں کھچا کھچ بھرا ہوا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2017ء) عام اجلاسوں میں خالی رہنے والا پنجاب اسمبلی کا ایوان بجٹ اجلاس کے موقع پر کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ بعض اراکین نے نیچے جگہ نہ ملنے کے باعث ایوان کے اوپر کے حصے میں بیٹھ کر بجٹ تقریر سنی ۔کابینہ کی تعداد بڑھنے کے باعث ایوان میں وزراء کے لئے نشستیں کم پڑ گئیں ۔

(جاری ہے)

دیر سے آنے والے وزراء کی نشستوں پر ساتھی وزراء براجمان رہے جس کے باعث انتہائی دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی۔

خلیل طاہر سندھو نشست نہ ملنے کے باعث وزیر خوراک بلال یاسین کے گھٹنے پر بیٹھ گئے اور بعد ازاں اٹھ کر اراکین کی نشستوں پر چلے گئے۔ وزراء نشستیں کم ہونے کے باعث اس قدر پھنس کر بیٹھے تھے کہ سپیکر کی ایوان میں آمد پر احتراماً کھڑے بھی نہ ہو سکے ۔ یاد رہے کہ عام دنوں میں وزراء اور اراکین اسمبلی کی حاضر ی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے جسکی وجہ سے حکومت کوکورم کا مسئلہ درپیش رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :