ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی یومیہ پیداوار 18 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گئی ہے،وفاقی وزیر خواجہ آصف

جمعہ 2 جون 2017 23:19

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی یومیہ پیداوار 18 ہزار میگاواٹ سے بڑھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2017ء) وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف ے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی یومیہ پیداوار 18 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گئی ہے۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ گذشتہ روز کو بجلی کی پیداوار 18 ہزار 562 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی جو کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ پیداوار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اپنا وعدہ پورا کریں گے۔

دریں اثناء وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گذشتہ روز آئی پی پی ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 161 میگاواٹ، ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں سے پیداوار 186 میگاواٹ، بیگاس سے پیداوار 140 میگاواٹ، جنکوز سے پیداوار 3028 میگاواٹ، آئی پی پیز سے پیداوار 9770 میگاواٹ اور واپڈا ہائیڈل کی پیداوار 5784 میگاواٹ رہی

متعلقہ عنوان :