نہال ہاشمی کی متنازع تقریرکی وڈیو اور متن سپریم کورٹ میں جمع ،ْ سماعت (آج)ہوگی

اتوار 4 جون 2017 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2017ء) نہال ہاشمی کی متنازع تقریرکی وڈیو اور متن سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے گئے ہیں۔توہین عدالت کیس کی سماعت (آج) پیر کو سپریم کورٹ میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن )کے مستعفی سینیٹرنہال ہاشمی کیخلاف متنازع اور نفرت انگیز تقریر پر فوجداری مقدمہ کے اندراج کیلئے حکومت سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔ابتدائی طورپرفوجداری کارروائی کی سفارش ،ْججز کو دھمکیوں پردیگردفعات کااضافہ بھی کیا جاسکتا ہے اور اس میں سرکاری اہلکاروں اور ججز کو دھمکیاں دینے اورنفرت پھیلانے کے حوالے سے تعزیرات پاکستان کی دفعات 186،353،506 کا بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔