بلوچستان میں دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے نہیں بنانے دیں گے،ثناء اللہ خان زہری

جہاں بھی دہشت گردوں نے محفوظ ٹھکانے بنارکھے ہیں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر انہیں تباہ کردیں گے کسی کو حکومت کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے مستونگ میں دہشت گردوں اور ان کے محفوظ ٹھکانے کے خلاف بھرپور اور کامیاب کاروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،وزیر اعلی کی دہشتگردوں کیخلاف کاروائی میں زخمی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کے موقع پر بات چیت

پیر 5 جون 2017 23:25

بلوچستان میں دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے نہیں بنانے دیں گے،ثناء اللہ ..
کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے نہیں بنانے دیں گے جہاں بھی دہشت گردوں نے محفوظ ٹھکانے بنارکھے ہیں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر انہیں تباہ کردیں گے اور کسی کو حکومت کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے مستونگ کے علاقے میں دہشت گردوں اور ان کے محفوظ ٹھکانے کے خلاف بھرپور اور کامیاب کاروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملاکر بہت سی قیمتی جانوں کو بچایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دہشتگردوں کیخلاف کاروائی میں زخمی ہونے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کے موقع پر ان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی ، سردار سرفراز ڈومکی اور آئی جی پولیس احسن محبوب بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام حکومت اور سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری طرح متحد ہیں ہم سب مل کر ایک اچھے مستقبل کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور قوت ایمانی سے سرشار ہماری بہادر فورسز دہشت گردوں کے خلاف جہاد میں مصروف عمل ہیں وزیراعلیٰ نے مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں حصے لینے والے سیکورٹی اداروں کیلئے دو کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج ، پولیس، لیویز اور ایف سی کی جانب سے وطن عزیز اور قوم کی حفاظت کیلئے دی جانے والی گرانقدر قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورملک اور صوبے میں جلد مکمل امن قائم ہوگا سیکورٹی فورسزکے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر اور سینہ کا تمغہ ہیں قوم اپنی فورسز کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت کے ساتھ جاری رکھی جائے گی اور دہشت گردوں کا ان کے ٹھکانوں تک پیچھا کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اس موقع پر زخمی اہلکاروں نے بھی دہشت گردی کی جنگ میں کامیابی کیلئے عزم اور جذبے کا اعادہ کیا وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے زخمی اہلکاروں کو پھول پیش کئے گئے اور وزیراعلیٰ نے ان کی مکمل اور جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :