امریکی اتحادی طیاروں کی الرقہ میں بمباری، 21شہری ہلاک

ہلاک ہونیوالے شہری فرات کے کنارے پر چھوٹی کشتیوں میں سوار ہو کرمحفوظ مقام پر جارہے تھے،شامی آبزرویٹری

منگل 6 جون 2017 15:14

امریکی اتحادی طیاروں کی الرقہ میں بمباری، 21شہری ہلاک
الرقہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء)مریکی سربراہی میں قائم اتحادی ممالک کے طیاروں کی شامی شہر الرقہ میں گزشتہ روز کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں 21 عام شہری ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہاکہ یہ افراد داعش کے زیر قبضہ الرقہ سے جان بچا کر نکل رہے تھے۔رامی عبدالرحمان کے مطابق امریکی اتحادی طیاروں کی بمباری کا نشانہ بننے والے یہ شامی شہری الرقہ کے جنوبی علاقے فرار ہونے کیلئے دریائے فرات کے کنارے پر چھوٹی کشتیوں میں سوار ہو رہے تھے۔ سیریئن آبزرویٹری کے سربراہ کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں تاہم وہ ان کی درست تعداد نہیں بتا سکے۔