ثابت ہو گیا کہ نہال ہاشمی کا استعفیٰ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے تھا‘عبدالعلیم خان
استعفے کی واپسی بھی وزیر اعظم ہاؤس کے ایما ء پر ہوئی ،نہال ہاشمی ’’گاڈ فادر‘‘کا نام بول دیں ‘صدرتحریک انصا ف سنٹرل پنجاب
منگل 6 جون 2017 17:38
(جاری ہے)
عبدالعلیم خان نے کہا کہ شریف فیملی نے ہمیشہ اعلیٰ عدالتوں پر دھونس اور دباؤ کی پالیسی اپنائی اور اس مقصد کیلئے سپریم کورٹ پر حملہ کرنے سے بھی گریز نہیں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کو اعلیٰ عدلیہ کے خلاف استعمال کرنا نواز لیگ کی پرانی پالیسی ہے بغل میں چھری اور منہ میں رام رام کے مصداق عدالتوں کے خلاف نواز شریف اینڈ کمپنی کی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور نہال ہاشمی کا تازہ ڈرامہ اس سلسلے کی نئی قسط ہے ۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ حکومتی وزراء نے پہلے ہی عدلیہ کے خلاد محاذ آرائی شروع کر رکھی ہے اعلیٰ عدالتوں کو ان کا بھی نوٹس لینا چاہیے اوردانیال اور طلال چوہدری اور خواجہ آصف اور سعدرفیق کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کے حقائق بھی سامنے آنے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ درحقیقت نواز لیگ کے اقتدار کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے اس ڈوبتی ہوئی ناؤ سے نہال ہاشمی جیسا بوجھ اتارنے کی تیاری کی جا رہی ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکمران خاطر جمع رکھیں سچ کا سچ اور جھوٹ کا جھوٹ جلد سامنے آنے والاہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.