لاہور،انٹرمیڈیٹ کے امتحان اختتام پذیر ہوگئے ‘عملی امتحانات 13جون سے شروع ہونگے

بدھ 7 جون 2017 18:56

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2017ء) تعلیمی بورڈ لاہورکے زیر اہتمام 6 مئی سے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ امتحان (پارٹI - II)پوری شفافیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے،بدھ کو آخری پرچہ اسلامیات لازمی کا لیا گیا،امتحانات کیلئے کل 509امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے، امتحانات میںشفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے موبائل ٹیمیںبھی مصروفِ عمل رہیں اور اس حوالے سے کسی بھی امتحانی مرکز میں کوئی ناخوش گوار واقعہ رونما نہیں ہوا، تعلیمی بورڈ کی جانب سے امتحانی مراکز کی سیکورٹی کے لیے بھی خاطر خواہ اقدامات کیے گئے تھے،علاوہ ازیں عملی امتحان کا آغاز 13 جون بروز منگل سے ہو گاجس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :