اوپن یونیورسٹی میں شعبہ فزکس کے زیر اہتمام "فزکس اینڈ ایمرجنگ سائنسسز"پر پانچویں قومی کانفرنس آئندہ ماہ منعقد ہوگی

بدھ 7 جون 2017 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2017ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ فزکس کے زیر اہتمام "فزکس اینڈ ایمرجنگ سائنسسز"پر پانچویں قومی کانفرنس آئندہ ماہ منعقد کی جارہی ہے ،ْ مقصد ملک میں بامعنی اور معیاری ریسرچ کا فروغ اور تحقیق کو سماجی و معاشی ترقی سے جوڑنا ہیِ۔ یہ کانفرنس ان سرگرمیوں کا حصہ ہے جو یونیورسٹی میں مستقل بنیادوں پر منعقد ہورہی ہیں۔

ایم فل سطح کے فزکس کے طلبہ کے تیارکردہ تجارتی سطح پر قابل عمل منصوبوں کی نمائش بھی کانفرنس کے احاطے میں ہوگی۔کانفرنس میںملک بھر سے محققین اور ماہرین تعلیم کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ و طالبات بھی شرکت کریں گے۔شعبہ فزکس کے چئیرمین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر سید ظر الیاس کے مطابق تقریب وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے وژن کے مطابق ہے ،ْ وہ ملک میں ریسرچ کلچر کافروغ چاہتے ہیں اور اس طرز کی تقاریب بامعنی اور معاشرتی مسائل سے وابستہ ریسرچ کے لئے سکالرز کو تجربات کے باہمی تبادلے کے لئے پلیٹ فارم کی فراہمی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ سب سے پہلے انہوں نے یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کے اوقات کار میں اضافہ کیا ،ْ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے 44۔شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کی لائبریریوں کے اوقات کار بھی بڑھادئیے ہیں ۔ اسی طرح فیکلٹی ممبرز کو ریسرچ کے فروغ کے مشن میں شامل کرنے کے لئے ایک مراعاتی پیکج بھی متعارف کیا گیاہے۔ ریسرچ کلچر پر توجہ مرکوز کرنے کے نتیجے میں گذشتہ اڑھائی سال کے دوران یونیورسٹی نے 11۔ریسرچ جرنلز شائع کئے اور20۔قومی و بین الاقوامی کانفرنسسز منعقد کی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔(توصیف)