وزیراعظم نوازشریف کی صدرقازقستان سےملاقات،دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

وزیراعظم کاافغانستان کی درخواست پرافغان صدراشرف غنی سےبھی ملاقات کاامکان،ازبکستان،روس اورمنگولیاکےسربراہان سےبھی ملاقاتیں کرینگے،خلیجی معاملات سلجھانے کیلئے جوکچھ ہواکرینگے۔وزیراعظم نوازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 جون 2017 16:07

وزیراعظم نوازشریف کی صدرقازقستان سےملاقات،دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔08جون2017ء) : وزیراعظم محمدنوازشریف نے قازقستان کے صدرسے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے صدرقازقستان کوایس سی اوسربراہ کانفرنس کی سربراہی پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس خطے کی عوام کی خوشحالی میں معاون ثابت ہوگا۔

نوازشریف نے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہا کہ دونوں ممالک کے دوران تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے۔توانائی اور مواصلاتی نظام کے شعبوں میں مضبوط تعاون چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے انسانی وسائل کی ترقی کے شعبے میں بھی تعاون کااظہارکیا۔اس سے قبل وزیراعظم نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خلیجی معاملات سلجھانے کیلئے جوکچھ ہواکرینگے۔مزیدبرآں کانفرنس کے موقع پروزیراعظم نوازشریف سے افغان صدراشرف غنی کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے درخواست افغانستان نے کی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی سائیڈ لائن ملاقاتوں کا شیڈول کے تحت قازقستان کے صدرکے علاوہ سربراہ مملکت ازبکستان سے بھی ملیں گے۔ جبکہ وزیراعظم کل 9 جون کوروس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور منگولیا کے صدر سے ملاقاتیں کرینگے۔