وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ (کل) سچل سرمست ؒ کے سالانہ عرس کا افتتاح کریں گے

جمعہ 9 جون 2017 23:40

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ (کل) سچل سرمست ؒ کے سالانہ عرس کا افتتاح ..
سکھر۔9 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2017ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ( کل) بروز ہفتہ خیرپور درازہ شریف میں صوفی بزرگ شاعر حضرت سچل سرمست ؒ کے 196سالانہ عرس کی تقریبات کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

سچل یادگار کمیٹی کی جانب سے عرس تقریبات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ضلعی پولیس انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، 700پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ 0 1 بجے حضرت سچل ؒ کے مزار پر چادرچڑھا کر عرس کی تقریبات کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :