پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی الیکشن کاآغاز10 جون کو رات 12 بجے شروع ہوگا، اعظم سواتی

جمعہ 9 جون 2017 23:40

پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی الیکشن کاآغاز10 جون کو رات 12 بجے شروع ہوگا، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی الیکشن کاآغاز10 جون کو رات 12 بجے شروع ہوگا اور یہ سلسلہ 12 جون کی شب 12بجے تک جاری رہے گا، ووٹرز اپنے موبائل سے ایس ایم ایس کے ذریعے ووٹ کاسٹ کریںگے ، ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار شفاف ہوگا، ان خیالات اظہار انہوں نے چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میں پریس کانفرس کے موقع پر کیا، اعظم سواتی نے کہاکہ تحریک انصاف کا سسٹم اتناتیز ہے کہ ایک سیکنڈ میں 5 پانچ سو ووٹ کاسٹ ہوسکیںگے، ایک پینل کو ووٹ دینے والا دوسرے پینل کوووٹ نہیں دے سکے گا، انہوں نے کہاکہ 27 لاکھ ووٹر اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندوں کاانتخاب کریںگے ، دوسری سیاسی جماعتیں ایک کمرے کے اند ر ہی پارٹی الیکشن کروادیتی ہیں، ہر پینل کو ملنے والے ووٹ میڈیا کے سامنے رکھیںگے ، آئندہ انٹراپارٹی الیکشن میں خامیاں دور کریںگے، انہوں نے کہاکہ پارٹی سرگرمیوں کی وجہ سے ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن تاخیر کاشکار ہوئے ، تحریک انصاف کے رہنمائوں کو چاہئے کو سارے ممبران کو ایکٹیویٹ کریں ، تمام ووٹرز کو میسج کے جواب کے لئے تیار کریںاور تحریک انصاف کو مضبوط بنائیں، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کمپیوٹر سسٹم بہت اچھا اور زبردست ہے اور ووٹ ڈالنے والا غلطی کرسکتا ہے مگر سسٹم غلط نہیں ہوسکتا،انہوں نے کہاکہ ہمیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع سے پتہ چلا کہ ایک سیاسی جماعت نے اپنے ممبران کا الیکشن کروایا اور ہر ممبر کے سامنے درج تھا کہ بلامقابلہ جیتا ہے اور ان کے مقابلے میں کسی دوسرے ممبرنے الیکشن ہی نہیں لڑا ،یہ ہے دوسری پارٹیوں کے جماعتی الیکشن کا حال ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے دو پینل تشکیل دیئے ہیں ایک انصاف اور دوسرا احتساب کے نام پر پینل بنا ہے اور تحریک انصاف کے 27 لاکھ رجسٹر ڈ ووٹر اپنے ووٹ کے ذریعے سے اپنے نمائندوں کاانتخاب کریںگے ۔

(جاری ہے)

بعدزاں اعظم سواتی کی زیرصدارت تحریک انصاف کے ریجنل الیکشن کمیشن کے ممبران کا اجلاس منعقد ہو ا ، اجلاس میں الیکشن کمشنر پنجاب اظہر کملانہ سمیت چاروں ریجنل الیکشن کمشنر شامل تھے، اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن کے انتظامات اورتیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا ۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین شپ کیلئے عمران خان کے مقابلہ میں مالاکنڈ کے نیک محمد خان نے اپنے گروپ احتساب پینل کا اعلان کیا ہے۔نیک محمد خان تحریک انصاف کے بانی ممبران میں سے ہیں ان کے بیٹے نے 2013 میں انتخاب لڑا لیکن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :